لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کو افغانستان پریمئر لیگ میں مینٹور کی آفر ہوئی تھی تاہم سابق کپتان نے پی سی بی کی پالیسی کے خلاف نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے بھی قومی کرکٹرز کو اس سلسلے میں این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمئر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں اور انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے اے پی ایل میں حصہ لیا ہے۔



















































