اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعض مداحوں کے نامناسب طرزِ عمل پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں ’’جاہل‘‘ قرار دیا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اعظم خان نے ایک واقعہ بیان کیا جو آئرلینڈ میں کھیلے گئے ایک بین الاقوامی میچ کے دوران پیش آیا۔ ان کے مطابق وہ بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے اور بابر اس وقت 75 رنز کے قریب پہنچ چکے تھے کہ ایک مداح نے ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر انتہائی نامناسب تبصرہ کردیا۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے انہیں دھمکی آمیز انداز میں لکھا کہ اگر انہوں نے بابر اعظم کی سنچری مکمل نہ ہونے دی تو ان کی والدہ انتقال کر جائیں گی اور والد کو کینسر ہوجائے گا۔
🗣️ ‘Humaray cricketers ki jahil fan base hai’
– Azam Khan talking about Babar Azam fan base in Pakistan and how toxic they are on social media
🎥: @point_backward https://t.co/QdSo8DD33h
— Usman (@jamilmusman_) November 5, 2026
وکٹ کیپر بیٹر نے واضح کیا کہ انہیں بابر اعظم یا ان کی بیٹنگ سے کوئی شکایت نہیں، تاہم بعض کھلاڑیوں کے مداحوں کی جانب سے اس قسم کی زبان اور رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ ان کا سوال تھا کہ ایسے توہین آمیز تبصرے دیکھ کر کرکٹرز مداحوں کے بارے میں کیا تاثر قائم کریں گے؟واضح رہے کہ اعظم خان اور بابر اعظم دونوں 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اعظم خان نے مزید بتایا کہ اب سوشل میڈیا پر مداحوں کی تنقید انہیں ماضی کی طرح متاثر نہیں کرتی۔



















































