جمعہ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2026 

ثانیہ مرزا کی زمین پر مسجد کی تعمیر؟ والد نے حقیقت بتا دی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر مسجد کی تعمیر کے لیے زمین عطیہ کرنے سے متعلق زیرِ گردش دعوئوں کی تردید کر دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمران مرزا نے پوسٹ شیئر کی ہے۔مذکورہ پوسٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ محمد اظہرالدین اور ثانیہ مرزا کی وائرل تصویر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے، جبکہ زمین عطیہ کرنے کی خبر بھی جعلی ہے۔عمران مرزا نے لکھا کہ ثانیہ مرزا کے حوالے سے جھوٹی و گمراہ کن خبر گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس کے بارے میں میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ ثانیہ کو یہ مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اپنی یا اپنے خاندان کی خریدی ہوئی زمین کو اپنی صوابدید کے مطابق استعمال کریں، تاہم میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جہاں ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈمی قائم ہے، وہاں کوئی مسجد تعمیر نہیں کی جا رہی۔

عمران مرزا نے کہا کہ ثانیہ ماضی میں جو سماجی یا فلاحی کام کر چکی ہیں یا مستقبل میں کریں گی، وہ ان کا نجی اور ذاتی معاملہ ہے اور رہے گا، کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ ایسے کاموں کی تشہیر کرے، خصوصا اس صورت میں جب ثانیہ نے خود ان کی تصدیق نہ کی ہو۔واضح رہے کہ ٹینس کی معروف کھلاڑی ثانیہ مرزا کے حوالے سے گزشتہ چند روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈمی کی زمین مسجد کی تعمیر کے لیے عطیہ کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…