گلاسکو (این این آئی) اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ گریم ڈوٹ کے خلاف یہ فیصلہ ایڈنبرا ہائی کورٹ نے سنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورٹ میں پیشی اور سزا کے اعلان کے بعد گریم ڈوٹ نے کسی ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔عدالت کی جانب سے سزا پانے کے بعد ڈوٹ کو ہتھکڑیوں میں جیل لے جایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گریم ڈوٹ پر الزام تھا کہ انہوں نے 1993 سے 2010 کے دوران ایک لڑکا اور ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔واضح رہے کہ گریم ڈوٹ نے 2006 میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔



















































