جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ میں شاداب خان اور راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2026 |

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اوپنر ابھشیک شرما نے محض پانچ دن کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک شاندار اور ایک ناخوشگوار ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

افغانستان کے خلاف دھواں دار سنچری اسکور کرنے والے بھارتی بیٹر جاپان کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلے میں پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جاپان کے خلاف گولڈن ڈک کے ساتھ ہی ابھشیک شرما رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کسی ایک کیلنڈر ایئر کے دوران کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے یہ سب سے زیادہ ڈکس ہیں۔

ابھشیک شرما کے 10 صفر میں سے 7 ڈکس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آئے ہیں، جو ان کے لیے ایک غیر معمولی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل افغانستان کے راشد خان 2019 میں جبکہ پاکستان کے شاداب خان 2024 میں ایک کیلنڈر سال کے دوران 9، 9 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ صرف پانچ روز قبل ابھشیک شرما نے افغانستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 30 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی، تاہم جاپان کے خلاف وہ اننگز کا آغاز کیے بغیر ہی پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…