پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

ایشیاکپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہیں اورکہیں نہیں جارہیں، بھارت کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنےکی امیددم توڑگئی

datetime 19  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں موجود ایشیا کپ کی مینز اور ویمنز ٹرافیوں کے بھارت منتقل ہونے کے امکانات فی الحال پیدا نہیں ہوسکے،

دونوں ٹرافیاں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کے پاس موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال دبئی میں بھارتی مینز کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی وصول نہیں کی تھی، جبکہ گزشتہ اتوار بھارتی ویمنز ٹیم نے بھی کامیابی حاصل کرنے کے باوجود ٹرافی لینے سے گریز کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مینز اور ویمنز ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور انہیں فی الحال کہیں منتقل نہیں کیا جارہا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو ٹرافیاں وصول کرنے کے لیے پہلے اپنی رضامندی ظاہر کرنا ہوگی۔ اس کے بعد دونوں ٹرافیاں اے سی سی کے صدر محسن نقوی ہی بھارتی حکام کے حوالے کریں گے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں بالآخر ایک دن ممبئی میں بی سی سی آئی کے ہیڈکوارٹر ضرور پہنچیں گی۔تاہم بی سی سی آئی سیکریٹری نے ٹرافیوں کی بھارت واپسی کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ یا ٹائم لائن کا اعلان نہیں کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…