جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

فاسٹ بولر محمد عباس کی انگلینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی، وسیم اکرم کا 27 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں گیند اور بلے سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کا 27 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔

میچ کے دوران محمد عباس نے نہ صرف بولنگ میں اہم کردار ادا کیا بلکہ بیٹنگ میں بھی قیمتی رنز بنائے۔ انہوں نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور نویں وکٹ کے لیے رضا اللہ کے ساتھ 121 رنز کی شراکت قائم کی، جس کی بدولت پاکستان کی ٹیم 449 رنز کا مجموعہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔

انگلینڈ کو پاکستان کی جانب سے 130 رنز کا ہدف ملا تو محمد عباس نے نئی گیند سے شاندار آغاز کیا۔ انہوں نے اننگز کے ابتدائی اوورز ہی میں انگلینڈ کے دو ابتدائی بلے بازوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔

اس کارکردگی کے ساتھ محمد عباس نے 1999 میں وسیم اکرم کی جانب سے قائم کیے گئے ایک منفرد اعزاز کی برابری کرلی۔ وسیم اکرم نے بھی ایک ٹیسٹ اننگز کے آغاز میں ابتدائی اوورز کے دوران انگلینڈ کے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا۔

یوں محمد عباس نے 27 برس بعد وسیم اکرم کے اس ریکارڈ کو دہرا کر اپنے نام ایک اہم اعزاز کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…