اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا ہے،
جبکہ ان کی جگہ 7 متبادل کرکٹرز کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ریلیز کیے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں کی جگہ صائم ایوب، عبداللہ فضل، عرفات منہاس، محمد عمران جونیئر، سعد بیگ، محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ کو متبادل کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔بورڈ کے مطابق متبادل کھلاڑیوں میں سے پانچ نے ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی، جبکہ دو کھلاڑی اس فارمیٹ میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔تمام متبادل کھلاڑی تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، جس کے بعد ٹیم کی دستیابی مکمل ہوگی۔
دوسری جانب پی سی بی نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں ہونے والی یہ تبدیلیاں تیسرے ٹیسٹ سے قبل سامنے آئی ہیں، جس کے باعث ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے گروپ میں بھی نمایاں ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔



















































