پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

کرسٹیانو رونالڈو ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی ٹی وی سیریز کا اعلان

datetime 28  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب صرف فٹبال کے میدان تک محدود نہیں رہیں گے

بلکہ جلد ہالی ووڈ کی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔اگرچہ رونالڈو حالیہ فیفا ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم پرتگال کو ٹائٹل دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے، تاہم ان کی مقبولیت اور عالمی شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اب انہوں نے کھیل کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اپنی پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز “ڈے ونز” میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ اس منصوبے میں وہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔یہ سیریز رونالڈو کی پروڈکشن کمپنی UR-Marv Studios کے تحت تیار کی جا رہی ہے، جسے انہوں نے معروف فلم ساز میتھیو وان کے اشتراک سے قائم کیا ہے۔ ڈرامے میں سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری، برطانوی اداکار ڈیمین لیوس، ریپر ڈیو اور اداکارہ کارلوٹا بنات سمیت متعدد معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

کہانی ایک فرضی فٹبال ایجنٹ اسٹینلے ڈالٹن کے گرد گھومتی ہے، جو جدید فٹبال کی چکاچوند دنیا، طاقت کی سیاست اور سخت مقابلے سے بھرپور حالات کا سامنا کرتا ہے۔ سیریز میں کھیل کے پس منظر میں ہونے والے مختلف پہلوؤں کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور اس وقت شمال مغربی لندن میں فلم بندی جاری ہے۔ رونالڈو کے مداح بے صبری سے اس سیریز کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں وہ اپنے پسندیدہ فٹبالر کو ایک نئے انداز میں دیکھ سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…