جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

رام چرن کی اہلیہ 77 ہزار کروڑ کی وارث، خاندانی آئین نے سب کو برابر کردیا

datetime 8  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی فلمی ستارے رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کامینینی کا شمار بھارت کے ممتاز کاروباری خاندانوں میں ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وہ ایک ایسے کاروباری گروپ کی وارث ہیں جس کی مجموعی مالیت تقریباً 77 ہزار کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

رام چرن اور اپاسنا کی ازدواجی زندگی کو 14 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اپاسنا معروف کامینینی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، جو خاص طور پر صحت اور طبی خدمات کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ وہ سماجی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اپاسنا نے بتایا کہ ان کے خاندان میں جائیداد اور وراثت کے معاملات کو منظم رکھنے کے لیے ایک تحریری خاندانی آئین موجود ہے۔ اس ضابطے کا مقصد مستقبل میں کسی بھی قسم کے اختلاف یا تنازع سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاندان میں خواتین اور مردوں کو یکساں حقوق دیے جاتے ہیں اور وراثت کی تقسیم بھی مساوی اصولوں کے تحت کی جاتی ہے۔ ان کے بقول خاندان کے تمام افراد ان اصولوں کا احترام کرتے ہیں کیونکہ یہ صرف قانونی نکات نہیں بلکہ خاندان کی بنیادی اقدار کا حصہ ہیں۔

اپاسنا کامینینی کو سماجی خدمات اور فلاحی کاموں میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں فوربز کی معروف فہرست “ٹائیکون آف ٹومارو” میں بھی شامل کیا گیا، جو ان کی کاروباری اور سماجی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…