جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

لیونل میسی نے نئی رینکنگ میں کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

آئرس بیونس (این این آئی)انٹر میامی کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے نئی رینکنگ میں کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کو کینیڈین جریدے لی ڑورنال ڈی کیوبیک کی جانب سے اکیسویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار دے دیا گیا ہے،اس حیران کن رینکنگ میں لیونل میسی نے ناصرف اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ این ایف ایل لیجنڈ ٹام بریڈی سمیت کئی بڑے عالمی اسپورٹس اسٹارز کو بھی مات دے دی۔یہ فہرست دنیا بھر کے مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے 25 بااثر ترین ایتھلیٹس پر مشتمل ہے، جنہیں ان کی غیر معمولی کامیابیوں، اعزازات اور عالمی اثر و رسوخ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

این ایف ایل کے سات مرتبہ چیمپئن رہنے والے ٹام بریڈی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ 28 اولمپک میڈلز کے حامل تاریخ کے کامیاب ترین تیراک مائیکل فیلپس تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔فہرست میں ٹینس اسٹار سرینا ولیمز، دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ اور باسکٹ بال سپر اسٹار لیبرون جیمز جیسے نامور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔حیران کن طور پر فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو اس فہرست میں دسویں نمبر پر رہے، جہاں وہ ٹینس کے نوواک جوکووچ، جمناسٹک آئیکون سمون بائلز اور باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ جیسے کھلاڑیوں سے پیچھے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…