جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا بھارت کیخلاف کامیابی پر انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1،1 کروڑ روپے کا اعلان

datetime 23  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارت کے خلاف فائنل میں کامیابی پر قومی انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 1،1 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم کی جانب سے ایشین انڈر 19چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کیا گیا، شہبازشریف نے تمام کھلاڑیوں کا خود استقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی،وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فرداً فرداً تمام کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا، وزیراعظم نیبھارت کے خلاف بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ آپ لوگوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا، بھارت کو بدترین شکست پر میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، خود دیکھا ٹیم جس جوش و جذبے سے میدان میں لڑرہی تھی اس کی مثال نہیں ملتی، مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کو آپ پر فخر ہے۔وزیر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ امیدکرتاہوں کہ آپ کارکردگی کے تسلسل کوبرقرار رکھیں گے، آپ بہت جلد انڈر 19 ورلڈ کپ بھی پاکستان لائیں گے ، چیئرمین پی سی بی کو کہتا ہوں کہ تمام کھلاڑیوں کا بھرپور خیال رکھاجائے ، تمام کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت بہم پہنچائی جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ آپ میں سے بہت سے کھلاڑی کل پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے اس موقع پر وزیراعظم نے سمیرمنہاس کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور ان کو ہیرو قرار دیا، شہباز شریف نے محسن نقوی کو پی سی بی معاملات احسن طریقے سے چلانے پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق استقبالیے کے بعد کھلاڑیوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیاگیا ، وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے ہمراہ کھانا بھی کھایا اور فرداً فرداً گپ شپ لگائی، کھلاڑیوں نے بھرپور عزت افزائی پر بھی وزیراعظم اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے بہترین کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، مستقبل میں یہ نوجوان پلیئر ملک کا نام روشن کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…