اسلام آباد (نیوز ڈیسک)راولپنڈی: جنوبی افریقا نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 139 پرآؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، بابر اعظم ، کپتان سلمان علی آغا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ حسن نواز، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابراراحمد بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔















































