اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) — بھارتی کرکٹ کے معروف بلے باز روہت شرما اور ویرات کوہلی نے مبینہ طور پر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں سینئر کھلاڑی اپنی ٹیم کے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں بی سی سی آئی کے حالیہ فیصلوں اور رویے سے ناخوش ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ انتظامیہ کی پالیسیوں اور کپتانی کے معاملات نے ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ناراضی کو جنم دیا ہے۔یاد رہے کہ دونوں بیٹرز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں، جبکہ اب روہت شرما کو ون ڈے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد بھارتی میڈیا نے اس خبر کو نئی سرخیوں میں شامل کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق، دونوں اسٹار کھلاڑی اب اپنی بین الاقوامی کرکٹ کے آخری مرحلے میں ہیں اور مستقبل میں فرنچائز کرکٹ یا کوچنگ کے میدان میں قدم رکھنے پر غور کر رہے ہیں۔