جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2025 |

دبئی( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹونٹی آل رائونڈر بن گئے۔صائم ایوب 4درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے بھارت کے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ہاردیک پانڈیا ٹی ٹونٹی آل رائونڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد نواز 4درجے ترقی کے بعد 13ویں اور فہیم اشرف 4درجے بہتری کے بعد 35ویں نمبر پر آ گئے۔ٹی ٹونٹی بالرز کی رینکنگ میں ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3درجے تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر چلے گئے۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 9درجے بہتری کے بعد 12ویں اور پاکستان کے شاہین آفریدی 12درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے جبکہ سفیان مقیم 3درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر چلے گئے۔بھارت کے جسپریت بمرا 12درجے بہتری کے بعد 29ویں نمبر پر آگئے اور پاکستان کے حارث رئوف 5درجہ تنزلی کے بعد 33ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے پاتھم نسانکا 2درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے، وہ 8ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11درجے لمبی چھلانگ کے بعد 13ویں نمبر پر براجمان ہیں۔علاوہ ازیں بابر اعظم 2درجے تنزلی کے بعد 37ویں اور محمد رضوان 3درجے تنزلی کے بعد 41ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…