اسلام آ باد(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن تقریب میں متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر جرمانہ عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ کے بعد پریزنٹیشن میں دیے گئے بیان پر پاکستان کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سوریا کمار یادیو گزشتہ روز آئی سی سی میچ ریفری کے سامنے پیش ہوئے، جس کے بعد آج ریفری رچی رچرڈ سن نے فیصلہ سناتے ہوئے ان پر سیاسی بیان دینے کا الزام ثابت قرار دیا۔آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان کی میچ فیس کا 30 فیصد بطور جرمانہ کٹوتی کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی مکمل تفصیلات جلد آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ طور پر جاری کردی جائیں گی۔