اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بھیجے گئے ای میل میں فاسٹ بولر حارث رؤف اور بیٹر صاحبزادہ فرحان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ای میل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے اشتعال انگیز اشارے کیے۔
حارث رؤف نے شائقین کی جانب سے “کوہلی، کوہلی” کے نعرے لگانے پر جیٹ کریش کا اشارہ کیا اور “6-0” دکھایا، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے پر گن فائر سیلیبریشن کی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ نے اس حوالے سے میچ ریفری اینڈی ڈی پائی کرافٹ کو ویڈیو شواہد بھی مہیا کیے ہیں۔بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ میدان میں کھلاڑیوں کا یہ رویہ کھیل کی روح کے منافی ہے، لہٰذا ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔















































