اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے سال 2025 کے دوران 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کر لیے۔فرحان نے یہ اعزاز 35 اننگز میں حاصل کیا اور اس کامیابی کے ساتھ وہ ایک ہی سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل بابر اعظم، محمد رضوان اور شان مسعود بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ کارکردگی تین بار (2019، 2021 اور 2024) میں دکھائی، جبکہ محمد رضوان نے 2021 اور 2022 میں 1500 رنز مکمل کیے۔ شان مسعود نے بھی 2022 میں اس سنگ میل کو عبور کیا تھا۔صاحبزادہ فرحان نے اس سال نہ صرف قومی ٹیم کی نمائندگی کی بلکہ پشاور ریجن اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔