دبئی(این این آئی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ کے ٹاس کے بعد بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ کے ٹاس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہو چکا ہے۔















































