ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ایشیا کپ، میچ کے دوران سری لنکن کھلاڑی کے والدہارٹ اٹیک سے چل بسے

datetime 19  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک ) ایشیا کپ میں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جب سری لنکن کھلاڑی دونتھ ویلالاگے کے والد مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ میں 22 سالہ ویلالاگے کو افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی نے ایک ہی اوور میں مسلسل پانچ چھکے جڑ دیے، جس کی بدولت اوور میں 32 رنز بنے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران کولمبو میں موجود ان کے والد ٹی وی پر میچ دیکھ رہے تھے۔

بیٹے کی کارکردگی کے سبب وہ شدید دباؤ کا شکار ہوگئے اور اچانک سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔میچ کے دوران جب یہ خبر ویلالاگے تک پہنچی تو انہیں میدان سے باہر بلایا گیا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم کا ماحول غمگین ہوگیا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔یاد رہے کہ اس میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ لنکن ٹیم نے 170 رنز کا ہدف صرف چار وکٹوں کے نقصان پر اور آٹھ گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…