اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی، تاہم اس نتیجے کے باوجود پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔منگل کو کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 9 وکٹیں گنوا کر 151 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان نے تین میچوں میں سے دو میں فتح حاصل کر کے 4 پوائنٹس اپنے نام کیے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آگے ہے۔ افغانستان کے بھی تین میچوں میں 4 پوائنٹس ہیں مگر نیٹ رن ریٹ کم ہونے کے باعث وہ دوسرے نمبر پر ہے۔ادھر میزبان ٹیم یو اے ای اب تک اپنے دونوں میچ ہار چکی ہے اور بغیر کسی کامیابی کے پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر ہے۔