اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بابر اعظم اور رضوان کو ریٹائرمنٹ پر غور کرنا چاہیے، تنویر احمدیو اے ای میں ہونے والی سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے قومی ٹیم کے اسٹار بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے دیا۔تنویر احمد نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ اگر دونوں کرکٹرز یہ محسوس کرتے ہیں کہ اب ان کی کارکردگی یا اہمیت کو وہ مقام حاصل نہیں رہا، تو انہیں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ویرات کوہلی کی مثال سامنے ہے، جس سے سبق لیا جا سکتا ہے۔
سابق کرکٹر نے ٹیم سلیکشن پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ موجودہ اسکواڈ میں کئی فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ان کے مطابق فخر زمان کی شمولیت پر بھی حیرت ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے انتخاب پر وضاحت ہونی چاہیے۔