اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

معروف بھارتی کرکٹر سے متعلق بڑا انکشاف، تحقیقات کے لیے طلب

datetime 14  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز سریش رائنا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سٹے بازی ایپ کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے 13 اگست کو طلب کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکوائری دہلی میں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں کی جائے گی، سریش رائنا کے علاوہ کئی دیگر کرکٹرز اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی اس معاملے میں زیر تفتیش ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ آن لائن بیٹنگ ایپ 1xBET کی تشہیر سے متعلق ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ سریش رائنا اس ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر کچھ اشتہارات کے ذریعے اس ایپ سے منسلک ہیں۔ایجنسی کی جانب سے غیر قانونی بیٹنگ ایپس سے متعلق ایسے بہت سے معاملات کی تحقیقات کی جارہی ہے، جن پر کئی لوگوں اور سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے یا ٹیکس کی بھاری رقم چوری کرنے کا الزام ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے بھارت کے لیے 18 ٹیسٹ، 221 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لیے بھی اپنی خدمات فراہم کرچکے ہیں۔

کئی مشہور شخصیات پر بھی غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے تلنگانہ پولیس نے رانا دگوبتی اور پرکاش راج سمیت 25 مشہور اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مگر دونوں اداکاروں نے کسی غلط کام کی تردید کی اور کہا کہ وہ اب ایسے پلیٹ فارمز کی حمایت نہیں کرتے۔اس کے باوجود انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…