ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ویرات کوہلی کی تازہ تصویر دیکھ کر مداح پریشان

datetime 9  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی بیٹنگ سپر اسٹار ویرات کوہلی کی آج ایک نئی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کی یہ تصویر لندن سے سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہے جس میں وہ شش کیرن نامی شخص کے ساتھ موجود ہیں، اگرچہ سوشل میڈیا پر اس شخص کی شناخت کے حوالے سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم سب کی توجہ تصویر میں ویرات کی سفید داڑھی نے حاصل کر لی۔

ویرات کوہلی اس تصویر میں خاصے مختلف نظر آ رہے ہیں، حتیٰ کہ وہ پہچانے بھی نہیں جا رہے اور ان کی داڑھی کی سفیدی نے سب کو چونکا دیا ہے۔

ویرات کوہلی کی عمر اب 36 سال ہو چکی ہے اور وہ 37 کے قریب پہنچ رہے ہیں، تو یہ حقیقت ان کے مداحوں کے لیے ایک دھچکا ثابت ہوئی ہے۔

10 جولائی کو یوراج سنگھ کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں آخری بار منظرِ عام پر آنے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے بعد کوہلی کی ظاہری شکل نے مداحوں کو حیران اور پریشان کر دیا ہے۔

اس یو وی کین (YouWeCan) تقریب کے دوران ہی کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کی تھی۔

اگرچہ ویرات کوہلی نے تفصیل سے وضاحت نہیں کی تھی، لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا تھا کہ میں نے ابھی دو دن پہلے اپنی داڑھی کو کلر کیا ہے، جب آپ ہر چار دن بعد داڑھی رنگنے لگیں تو سمجھ جائیں وقت آ گیا ہے۔

یہ جملہ سوشل میڈیا پر میمز کا موضوع بن گیا اور لوگوں نے سمجھا کہ وہ اصل بات کو مزاح کے پیچھے چھپا رہے ہیں لیکن اب جب ان کی داڑھی میں واضح سفیدی دیکھی گئی تو ان کا یہ تبصرہ سچ معلوم ہونے لگا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کوہلی کی سفید داڑھی نے تمام تر توجہ حاصل کی ہو، جولائی 2023ء میں کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی، جس میں ان کی داڑھی میں بڑھتی ہوئی سفیدی خود پوسٹ سے زیادہ وائرل ہو گئی تھی، ایم ایس دھونی کی طرح کوہلی کی داڑھی بھی کافی جلدی سفید ہو گئی۔

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بھارتی کرکٹ میں کپتانی کوئی آسان کام نہیں ہے اور یہ کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ ذہنی دباؤ ڈالتی ہے۔

درحقیقت جب کوہلی نے 2022ء کے اوائل میں بھارت کی ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا تو ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ ایم ایس دھونی، آپ اور میں بات کر رہے تھے اور وہ مذاق کر رہے تھے کہ آپ کی داڑھی کتنی جلدی سفید ہونا شروع ہو جائے گی، ہم سب اس پر خوب ہنسے تھے، اس دن کے بعد سے میں نے صرف آپ کی داڑھی کو سفید ہوتے نہیں دیکھا، میں نے آپ کی بے پناہ ترقی بھی دیکھی۔

کوہلی نے گزشتہ سال ویسٹ انڈیز میں بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، اگرچہ یہ فیصلہ متوقع تھا تاہم کوئی بھی اس کے لیے تیار نہیں تھا کہ وہ ایک سال سے بھی کم عرصے بعد ٹیسٹ فارمیٹ کو بھی الوداع کہہ دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…