اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

میں نہیں چاہتا کہ بیٹا پاکستان سے کھیلے، عمر اکمل

datetime 19  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے کہاہے کہ میں نہیں چاہتا کہ بیٹا پاکستان سے کھیلے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر عمر اکمل نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ بیٹا پاکستان کی طرف سے کھیلے کیونکہ جو میرے ساتھ ہوا ہے نہیں چاہتا کہ وہ میرے بیٹے کے ساتھ بھی ہو۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ یہ کرکٹر بنے لیکن اس کا یہ شوق ہے.اس سے قبل ایک انٹرویو میں قومی کرکٹر عمر اکمل نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں پاکستان ٹیم میں نہ کھلانے کیلیے فون کالز آتی تھی اور کھلانے کیلیے منع کیا جاتا تھا۔

عمر اکمل نے بتایا تھا کہ ایک کپتان تھا رضا علی ڈار، میں آپ کو اسکا نمبر بھی دے سکتا ہوں اور آپ خود کال کرکے تصدیق کرسکتے ہیں، انہیں کرکٹ بورڈ سے اوپر سے کال آتی تھی کہ عمر اکمل کو نہیں کھلانا ہے۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ تاہم اس کپتان نے میرے لیے اسٹینڈ لیا کہ میں اسے کیسے نہ کھلائوں، عمر اکمل جیسا بیٹر میں کیسے باہر بٹھاؤں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میں ابھی نام لینا شروع کردوں تو آپ کہیں گی کہ عمر بھائی بس کردیں، آپ اتنی گہرائی میں چیزیں کیوں بتا رہے ہیں کرکٹ سے ہمارا دل کیوں اٹھا رہے ہیں۔عمر اکمل نے کہا تھا کہ آپ حقیقت سن کر کہیں گے کہ ہمارا دل نہیں کرے گا کرکٹ دیکھنے کا کہ ماضی میں یہ ایک پلیئر کے ساتھ اس قدر پرسنل ہوئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…