منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پی ایس ایل سیزن 10کا فائنل سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا میچ بن گیا

datetime 2  جولائی  2025 |

لاہور (این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ فائنل رہا، جو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ ہوئی، جس میں مختلف معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے گورننگ کونسل کی میٹنگ جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا، اس ہفتے ٹیموں کی ویلیو ایشن کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10سے 50 کروڑ سے زائد مالیت کی گیٹ منی حاصل ہوئی، پشاور زلمی موسٹ واچڈ ٹیم رہی، مجموعی طور پر لاہور قلندرز نے سبقت حاصل کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں براڈ کاسٹ ویور شپ کئی گنا زیادہ رہی، پی ایس ایل 10کی ایوریج ٹی وی ریٹنگ 8اعشاریہ 5فیصد رہی، پی ایس ایل 9کے مقابلے میں لائیو اسٹریمنگ 647فیصد زیادہ ہوئی، گزشتہ سیزن میں لائیو اسٹریمنگ 455ملین رہی، پی ایس ایل 10میں 3اعشاریہ 4بلین لائیو اسٹریمنگ ویوز آئے۔اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 10کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ فائنل رہا، پی ایس ایل 10میں سب سے زیادہ لاہور قلندرز کی میچ ویور شپ 1 اعشاریہ 4 بلین رہی، شہری علاقوں میں لائیو اسٹریمنگ 53 فیصد اور دیہی علاقوں میں47 فیصد رہی، لائیو اسٹریمنگ میں مردوں کاتناسب 67 فیصد اور خواتین کا تناسب 33 فیصد رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…