پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

باکسر عالیہ سومرو کو دھمکیاں، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی

datetime 25  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی باکسر عالیہ سومرو کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے اور ویڈیو بیان وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس حرکت میں آگئی۔لیاری کی رہائشی عالیہ سومرو نے اپنا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جو وائرل ہوگیا، جس میں کہا گیا کہ ایک شخص جو ماضی میں لیاری گینگ وار کا سہولت کار اور اب جعلی میڈیا کا نمائندہ ہے، اس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ عالیہ سومرو کو واٹس ایپ پر دھمکیاں ملی ہیں، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باکسر عالیہ سومرو نے خود پولیس سے سیکیورٹی کیلئے رابطہ کیا تھا۔ایس ایس پی سٹی کے مطابق بچی قومی ہیرو ہے، اسے سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی تھی، واٹس پر نامعلوم شخص کی جانب سے رقم کا تقاضا کیا گیا تھا۔ایس ایس پی سٹی کا بتانا ہے کہ عالیہ سومرو کے معاملے کو تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے کے حوالے کیا جانا تھا، تاہم اب عالیہ سومرو کے والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔والدین کے مطابق لیاری کے بزرگوں اور ان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…