پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

سابق فاسٹ باؤلر 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

datetime 23  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق انگلینڈ فاسٹ بولر ڈیوڈ سڈ لارنس 61 برس کی عمر میں موٹر نیورون بیماری (ایم این ڈی) سے ایک سال طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیوڈ سڈ لارنس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے برطانوی نژاد سیاہ فام کرکٹر تھے۔سابق فاسٹ باؤلر کو گزشتہ سال ایم این ڈی کی تشخیص ہوئی تھی، ایک ایسی بیماری جو پٹھوں کو کمزور کر دیتی ہے اور دماغ و اعصاب کو متاثر کرتی ہے۔سابق کرکٹر کے اہل خانہ کے مطابق بے حد افسوس کے ساتھ ہم ڈیوڈ سڈ لارنس کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں، وہ ایک متاثر کن شخصیت تھے، جنہوں نے ہر چیلنج کا دل وجان سے مقابلہ کیا جب کہ وہ اپنی بیماری سے بھی ایک سال تک لڑتے رہے۔

اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کا دوسروں کو حوصلہ دینا اور ان کے بارے میں سوچنا ان کے آخری وقت تک جاری رہا اور یہی ان کی شخصیت کی اصل عکاسی کرتا ہے۔لارنس نے انگلینڈ کے لیے 5 ٹیسٹ میچز کھیلے، گلوسٹر شائر کے لیے 280 میچوں میں شرکت کی اور کلب کے لیے 625 وکٹیں حاصل کیں۔ان کا ٹیسٹ ڈیبیو 1988 میں لارڈز میں سری لنکا کے خلاف ہوا جب کہ ان کا کیریئر کا نمایاں لمحہ 1991 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اوول میں 5 وکٹیں حاصل کرنا تھا۔وہ 2022 میں لارنس گلوسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے پہلے سیاہ فام صدر بنے، اور رواں سال کے آغاز میں انہیں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے پہلے اعزازی لائف وائس پریزیڈنٹس میں شامل کیا گیا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے لارنس کو ‘انگلش کرکٹ کے ایک حقیقی رہنما اور ایک باہمت باکردار اور ہمدرد انسان قرار دیا۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…