بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ کی بولڈ تصاویر لائیک کرنے پر کوہلی کو وضاحت دینا پڑ گئی

datetime 3  مئی‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پر23 سالہ اداکارہ اونیت کور کی بولڈ تصاویر لائیک کرنے پر وضاحت دینا پڑ گئی۔ویرات کوہلی حال ہی میں اُس وقت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے جب ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فین پیج پر اداکارہ اونیت کور کی بولڈ تصاویر کو لائیک کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اونیت کی تصاویر 30 اپریل کو ایک فین پیج پر پوسٹ کی گئی تھیں جس میں اداکارہ کو ایک سبز رنگ کے ٹاپ اور منی اسکرٹ میں دیکھا گیا۔اونیت کور کی تصاویر پر کوہلی کے لائیک کو جب صارفین نے دیکھا تو یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں، یہاں تک کہ کچھ صارفین نے ان کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما کو بھی پوسٹ میں ٹیگ کیا جبکہ میمز بھی بنائی گئیں۔

کوہلی نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب میں اپنی انسٹاگرام فیڈ کلئیر کر رہا تھا تو ممکن ہے کہ الگورتھم کی وجہ سے غلطی سے لائیک ہوگیا ہو، ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں گزارش کرتا ہوں کہ بلا وجہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ اونیت کور کئی ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن پر اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹر شمبن گل کی اداکارہ اونیت کور کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی رہیں۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…