پشاور(این این آئی)پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے باوجود پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کو بحال رکھنے کے بجائے اسٹیڈیم پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں کردیا۔
بانی پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل نہ کرنے کی ہدایت جاری کی تھیں۔ واضح رہے کہ پشاور اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا انعقاد 8 اپریل کو ہونا تھا لیکن اس میچ کو ملتوی کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے”عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم”رکھنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔