بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

حسن نواز کے جارحانہ کھیل نے حارث رؤف کا سنگ میل چُھپا دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل اہم سنگ میل عبور کرلیا۔آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے سیریز کے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں اپنی 200 بین الاقوامی وکٹیں لینے کا اعزا حاصل کیا۔

حارث رؤف نے یہ کارنامہ اس وقت انجام دیا جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریس ویل کو آخری اوورز میں آؤٹ کیا، اس کے ساتھ ہی وہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں 200 وکٹیں لینے والے 24ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔تاہم قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے نوجوان اوپنر حسن نواز کی 44 گیندوں پر بنائی گئی سینچری اور ریکارڈز نے حارث رؤف کے کارنامے کو پیچھے دھکیل دیا۔

انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کیلئے تیز ترین ٹی20 سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل یہ کارنامہ بابراعظم کے پاس تھا جنہوں نے 49 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔حسن نواز نے کیویز کیخلاف یہ کارنامہ محض 44 گیندوں پر سرانجام دیا، انکی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…