جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

ٹی 20،حسن نواز کی شاندار بیٹنگ،بالآخرپاکستان نے نیوزی لینڈ کو بدترین شکست دیدی

datetime 21  مارچ‬‮  2025 |

آکلینڈ (این این آئی)پاکستان نے حسن نواز کی برق رفتار سنچری کی بدولت تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی،پاکستان نے حسن نواز کی 7 چھکوں اور 10 چوکوں پر مشتمل 105 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا،حسن مین آف دی میچ قرارپائے ۔آکلینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا شاندار آغاز کیا، محمد حارث اور حسن نواز نے برق رفتار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 67 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، پاکستانی اوپنرز نے ابتدائی 4 اوورز میں 51 رنز بنائے،محمد حارث 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد جیکب ڈفی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان سلمان علی آغا کریز پر آئے نوجوان حسن نواز کا بھرپور ساتھ دیا۔

پاکستان نے حسن نواز کی 7 چھکوں اور 10 چوکوں پر مشتمل 105 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا، کپتان سلمان علی آغا نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 31 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے شاندار کیچ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز پر 3 رنز کے مجموعی اسکو پر گرگئی تاہم میزبان ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 40 رنز بنائے جس کے بعد ٹم سیفرٹ 43 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر سلمان علی آغا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 98 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، جب ڈیرل مچل 17 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز نیشم 3 رنز بناکر عباس آفریدی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

مارک چیپمین نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 94 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی تاہم وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 141 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شاداب خان کو کیچ تھما بیٹھے۔نیوزی لینڈ کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 164 کے مجموعی اسکور پر گری، مچل ہے اور کیلے جیمیسن کو ابرار احمد نے کلین بولڈ کیا۔

مچل بریس ویل 193 کے مجموعی اسکور پر 31 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی اش سوڈھی تھے جنہیں حارث رؤف نے محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا جبکہ جیکب ڈفی 2 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کرکے ابرار احمد اور عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…