پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو ”برگر بچے”قرار دیدیا

datetime 20  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجود نسل کے پلئیرز کو میک ڈونلڈ اور کے ایف سی جنریشن کہہ ڈالا۔چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس کیساتھ انٹرویو کے دوران سابق کپتان و آل رائونڈر نے پاک بھارت میچ کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے دوستانہ رویے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔

اینکر نے سوال کیا کہ شاہد بھائی آپ فیلڈ میں بہت غصہ کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا، جس پر سابق کپتان نے جواب دیا کہ موجود نسل کے پلئیرز میک ڈونلڈ اور کے ایف سی جنریشن ہیں۔اس موقع پر اینکرز نے فٹنس سے متعلق سوال کیا تو بھارتی آل رائونڈر یوراج سنگھ نے کہا کہ آپ منہ سے فٹنس کی بات بالکل اچھی نہیں رہی، جس کے بعد شو میں قہقہے لگنا شروع ہوگئے۔قبل ازیں سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں چند کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا تھا تاہم نام لینے سے گریز کیا تھا۔لاہور میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں ساری دنیا کی ٹیمیں پاکستان آئیں، بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…