کراچی(این این آئی)نیوزی لینڈ کو چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔فاسٹ بالر لوکی فرگوسن اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران پاں میں چوٹ لگنے کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاں میں درد ہوا، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد تصدیق کی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔فرگوسن کی انجری کے باعث فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو کیوی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
کائل جیمیسن نے اپنی کمر میں فریکچر کی وجہ سے 10 ماہ کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی تھی، جنہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ نے فرگوسن کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوکی فرگوسن بالنگ لائن کا اہم حصہ تھے انکی انجری سے ہمیں نقصان ہوسکتا ہے تاہم کرکٹر کی جلد صحتیابی کیلئے پرامید ہوں۔واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو میزبان پاکستان کا چیلنج درپیش ہوگا۔