بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

شادی کی سالگرہ پر شاہین آفریدی کا اہلیہ کیلیے محبت بھرا پیغام

datetime 4  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ سے جذباتی انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شاہین نے اپنی اور اہلیہ انشا آفریدی کی تصویر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس کے ساتھ محبت بھرا پیغام لکھا۔شاہین نے لکھا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ تمھارے ساتھ میرے دو سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔فاسٹ بولر نے لکھا کہ میں اس لمحے اور احساس کو اس وقت تک بیان نہیں کرسکتا تھا جب تک آپ نہیں ہوتیں۔

انہوں نے انشا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تم نے ہماری زندگیوں کو خوبصورت بنایا اور ہمیں بیٹے جیسا عظیم تحفہ دیا۔شاہین نے شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انشا کیلیے میری محبت، بہترین دوست اور اچھی روحانی ساتھی کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشا اللہ ہم ایسے ہی سالوں ساتھ گزاریں گے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی فروری 2023 میں ہوئی جس کے بعد ان کے ہاں ایک لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…