جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟

datetime 23  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر لندن میں زیر علاج پاکستانی بیٹر صائم ایوب کا ڈاکٹروں نے آپریشن کرنے سے انکار کر دیا ہے۔پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اوپننگ بلے باز صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر انہیں علاج کے لیے فوری لندن لے جایا گیا۔ اب ان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا ہے کہ لندن میں صائم ایوب کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بیٹر کا آپریشن کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کرکٹر کو سرجری کی ضرورت نہیں اور وہ ری ہیب پلان پر عمل کر کے مکمل فٹ ہو سکتے ہیں۔تاہم ان کے بحالی پروگرام کے ذریعے فٹنس حاصل کرنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے، اس لیے ان کی چیمپئئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نوجوان اوپنر صائم ایوب کی سرجری نہیں ہوگی تاہم ری ہیب میں مزید وقت لگ سکتا ہے جس کے باعث انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ کی فہرست تیار کر لی ہے۔ تاہم انہیں ڈاکٹروں کی مکمل رپورٹ کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق صائم ایوب کی مکمل رپورٹس کا جائزہ لینے اور ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد اسکواڈ کے ناموں کی فہرست بورڈ سربراہ محسن نقوی کو دی جائے گی اور ان کی منظوری کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی نے زخمی اوپنر کے فٹ نہ ہونے پر متبادل کھلاڑی بھی منتخب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ کے اعلان کے لیے 11 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کے علاوہ تمام 7 ٹیموں کے اسکواڈ کا اعلان ہو چکا ہے۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…