بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کو فتح دلا دی

datetime 17  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)فخر زمان نے 52 گیندوں میں 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا اور ڈیزرٹ وائپرز کو 5 وکٹوں سے فتح دلادی۔فخر زمان اور ایلکس ہیلز کی 34 رنز کی اننگز نے وائپرز کو رنز کے تعاقب میں مضبوط ا?غاز دیا۔ اس کے بعد زمان اور سیم کرن نے درمیانی اوورز میں 65 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ شیرفین ردرفورڈ نے 19.1 اوورز میں 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 8 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم آئی ایم اے کا آغاز امید افزا رہا تاہم وہ اسے درمیانی اوورز تک توسیع نہ دے سکیں ایم آئی ایم ای نے آخری دو اوورز میں 34 رنز بنائے جس میں کیرون پولارڈ اور روماریو شیفرڈ نے دو، دو چھکے شامل تھے جس سے اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز رہا۔جواب میں ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے ایلکس ہیلز اور فخر زمان کے اوپننگ بلے بازی کرتے ہوئے پاور پلے میں 51 رنز بنائے۔ایلکس ہیلز نے 22 گیندوں پر 34 رنز اسکور کئے انہیں 8 ویں اوور میں وقار سلام خیل نے آئوٹ کیا ڈین لارنس 9 وں اوور میں ڈین موسلے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، موسلے نے اپنے اگلے اوور میں اعظم خان کو اسی انداز میں آئوٹ کیا اور اسکور کو 10.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز تک پہنچایا۔ایک سرے پر وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان نے 14 ویں اوور میں سلام خیل کی گیند پر دو چھکے لگائے۔ زمان نے 44 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

زمان نے اگلے ہی اوور میں مزید 2 چوکے لگائے اس جوڑی نے 31 گیندوں پر 50 رنز کی شراکت قائم کی جس نے ڈیزرٹ وائپرز کو رفترار مستحکم ہوئی۔وائپرز کو آخری اوور کی 6 گیندوں پر 6 رنز درکار تھے ردرفورڈ نے اے ایم غضنفر کو ڈیپ اسکوائر لیگ پر چھکا مارا اور 19.1 اوورز میں فتح حاصل کی۔اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے ایم آئی ایمریٹس کے محمد وسیم اور کوشل پریرا نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگا کر پاور پلے کا اختتام 48/0 پر کیا تھا۔اننگز کے اگلے مرحلے میں رنز کم بنے۔ پہلی وکٹ وسیم کی گری وہ 18 رنز پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔ کوشل پریرا بھی 29 گیندوں پر 33 رنز کے اچھے آغاز کو تبدیل کرنے میں ناکام رہے اور 10 ویں اوور میں ڈین لارنس کے ہاتھوں آئوٹ ہو گئے۔آخری اوور میں روماریو شیفرڈ نے ڈیوڈ پین کی گیند پر دو چھکے لگا کر ناقابل شکست 16 رنز بنائے جس کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ فخر زمان کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…