پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا سے 10 وکٹوں سے شرمناک شکست پر سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

datetime 9  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بدترین دس وکٹوں سے شکست کے بعد سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر ٹیم انڈیا پر برس پڑے۔پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو ایک، ایک سے برابر کر دیا، اتوار کو ایڈیلیڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے جیت کے لیے مطلوبہ 19 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انڈین کرکٹ ٹیم 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سنیل گواسکر نے کہا بقیہ تین میچز کو تین میچز کی سیریز کے طور پر دیکھیں، بھول جائیں کہ یہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز تھی، میں چاہوں گا کہ بھارتی ٹیم اگلے تمام دن پریکٹس سیشنز کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے، آپ اپنے ہوٹل کے کمروں میں بیٹھ کر وقت نہیں گزار سکتے یا جہاں کہیں بھی جارہے ہیں وہاں ایسے ہی فارغ نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ آپ یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، اسی لیے پریکٹس بہت اہم ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آپ کو پورا دن پریکٹس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ صبح یا دوپہر میں سیشن کر سکتے ہیں، جو بھی وقت آپ منتخب کری لیکن ان دنوں کو ضائع نہ کریں، اگر ٹیسٹ میچ پورے پانچ دن چلتا تو آپ ان فارغ دنوں میں ٹیسٹ میچ ہی کھیل رہے ہوتے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…