منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل، 10 سٹار کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا پلان تیار

datetime 7  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان سپرلیگ کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے اسٹار کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں لانے کا پلان زیرغور ہے۔ پی ایس ایل فرنچائزز مالکان اور مینجمنٹ کے گزشتہ روز اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے شیڈول اور ڈرافٹنگ کی تاریخوں کو جلد ممکن بنانے پر فرنچائزز نے زور دیا، پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کا مشترکہ طور پر غیر ملکی بڑے نام لانے پر اتفاق کیا۔پی ایس ایل فرنچائزز نے غیر ملکی بڑے کھلاڑِیوں کو لانے کے لئے پی سی بی سے مالی تعاون کی بھی درخواست کی، آئی پی ایل میں ان سولڈ کھلاڑیوں کو پاکستان لانے پر زیادہ زور دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، کین ولیم سن، جونی بئیر اسٹو سے پی ایس ایل فرنچائزز کے رابطے شروع ہوگئے، فن ایلن، کیشو مہاراج، شکیب الحسن،جیمی نیشم،ٹم ساوتھی، کشال مینڈس سے بھی پی ایس ایل فرنچائزز کا رابطہ شروع ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریبا 150 سے زائد غیر ملکی بڑے کھلاڑِی آئی پی ایل میں فروخت نہیں ہوئے تھے، ائیکونک کھلاڑیوں کے لئے بھی فرنچائزز نے رابطہ شروع کردیا۔فرنچائزز اور پی ایس ایل مینجمنٹ کا اگلا اجلاس سلمان نصیر کی دستیابی پر ہوگا، سلمان نصیر آج کل چیمپئنز ٹرافی کے لئے کام کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…