بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

مجھے ابھی بھی لگتا ہے! بھارت کی ٹیم پاکستان آئے گی’شعیب اخترپرامید

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا چیمپئینز ٹرافی سے متعلق دیا گیا انٹرویو وائرل ہوگیا۔مقامی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کو لیکر بیک چینل مذاکرات ہوں گے، ہمیں امید نہیں ہارنی چاہیے البتہ حل کا انتظار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب حقیقت جانتے ہیں کہ بھارت سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں 95 سے 96 فیصد اسپانسرشپ آتی ہے، اس لیے بھارتی بورڈ آنکھیں بھی دکھاتا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ پاک بھارت ٹیموں کی آمد واقعی حکومتوں کے ہاتھ میں ہے کوئی بورڈ کچھ نہیں کرسکتا ہے، چاہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہو یا بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)۔سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ تصور کریں کہ ویرات کوہلی پاکستان آکر کھیل رہے ہیں اور وہ سنچری بنارہا ہے، پاکستان ورلڈکپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کرسکتا لیکن اگر (چیمپئینز ٹرافی) ہوتی ہے تو یہ بڑے ایونٹس کیلئے ایک قدم ہوگا، مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…