ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لزبن (این این آئی)پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیاکے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا۔پرتگال نے جمعے کو پولینڈ کے خلاف 1ـ5 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔اس فتح کے ساتھ رونالڈو نے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی 132ویں فتح حاصل کی اور اپنے سابق ریال میڈرڈ ساتھی سرجیو راموس کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے اسپین کے لیے 131 فتوحات سمیٹیں۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں 5 بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے 39 سالہ رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا میں صرف انجوائے کرنا چاہتا ہوں، ریٹائرمنٹ ؟ اگر ایسا ہونا ہے تو ایک یا دو سال میں ہو سکتا ہے۔ یہ مجھے معلوم نہیں، میں جلد ہی 40 سال کا ہونے والا ہوں۔رونالڈو نے کہا کہ جب تک میں جذبے کے ساتھ انجوائے کر رہا ہوں، یہ کھیل جاری رکھوں گا۔

جس دن میں نے محسوس کیا کہ اب مجھ میں اور جذبہ نہیں میں ریٹائر ہو جاؤں گا۔39 سالہ رونالڈو نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے کوچنگ کے میدان میں جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد دیگر معاملات پر غور کر سکتے ہیں۔رونالڈو نے کہا کہ میں خود کو کسی ٹیم کا منیجر بنتے ہوئے نہیں دیکھتا، یہ میرے منصوبوں میں شامل نہیں ، میرا مستقبل فٹبال سے باہر دیگر شعبوں میں ہے، باقی وقت بتائے گا کہ کیا ہوتا ہے۔اس سے قبل اگست میں انٹرویو دیتے ہوئے 39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا تھا کہ وہ سعودی کلب النصر کے ساتھ رواں سیزن کے بعد معاہدہ ختم ہونے کے باوجود جلد ریٹائر ہونے پر غور نہیں کر رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…