منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز 0ـ2 سے جیت لی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

سڈنی(این این آئی)تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 0ـ2 سے جیت لی، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے،قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز پر پویلین لوٹ گئی، آسٹریلیا کی جانب سے اسپینسر جانسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں جس پر مین آف دی میچ قرار پائے ۔ہفتہ کوسڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اس بار محمد رضوان کے ساتھ بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم یہ تجربہ بھی ناکام ثابت ہوا، بابراعظم دوسرے ہی اوور میں صرف 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے گئے صاحبزادہ فرحان مسلسل دوسرے میچ میں بھی ناکام رہے، وہ صرف 5 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔کپتان محمد رضوان نے 26 گیندیں کھیل کر صرف 16 رنز بنائے، نائب کپتان سلمان علی آغا نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی اور پہلے ہی گیند پر واپس پویلین پہنچے۔عباس آفریدی نے صرف 4 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مستقیم بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے،پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے تاہم تیسری گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے اسپینسر جانسن نے 5، ایڈم زمپا نے 2 اور زیویئر بارٹلیٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جیک فریزر میک گرک، میتھیو شارٹ نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی سے 21 رنز بٹورے، 3 اوورز میں دونوں نے بغیر کسی نقصان کے 48 رنز بنائے۔

حارث رؤف نے چوتھے اوور میں پہلے جیک فریزر میک گرک کو 20 رنز اور پھر کپتان جوش انگلس کو صفر پر پویلین بھیج کر پاکستان کی مشکلات کم کیں۔پانچویں اوور میں عباس آفریدی نے میتھیو شارٹ کو بھی آؤٹ کردیا، وہ 32 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، گلین میکسوئل 21 اور مارکس اسٹوئنس 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ٹم ڈیوڈ 18 رنز ہی بناسکے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عباس آفریدی 3 اور صفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے ٹی 20 کے لیے آسٹریلیا نے پچھلے میچ کی فاتح سائیڈ کو برقرار رکھا تھا جبکہ پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے حسیب اللہ کی جگہ صفیان مقیم کو پلینگ الیون میں شامل کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…