ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئینز ٹرافی’ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا’میڈیا کا دعوی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے بعد اب بھارت نے پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی چھیننے کا بھی منصوبہ بنالیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکاری بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کے تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کی صورت میں میزبانی کیلئے ”خود” کو پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی براڈ کاسٹرز کو زرتلافی ادا کرے گا، جس کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مذاکرات جاری ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی ایونٹ میں شریک بورڈ ممبرز سے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے تاکہ بھارتی لابی کو سبق سکھایا جاسکے۔خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے 16 سال قبل ایشیاکپ کیلئے 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد متعدد بار سیکیورٹی ایشوز کا کہہ کر دورہ کرنے سے صاف انکار کردیا جبکہ قومی ٹیم نے 2023 ورلڈکپ کیلئے بھارت کا دورہ کیا تھا۔قبل ازیں فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو میزبانی کی آئی سی سی بورڈ ممبرز میٹنگ میں متفقہ منظوری دی گئی تھی جبکہ اکتوبر 2024 میں ایونٹ کے ابتدائی شیڈول پر بھی بورڈ میٹنگ میں سوال نہیں اٹھایا گیا تھا تاہم بھارت نے دھوکا دہی کرتے ہوئے اچانک ایونٹ کے آغاز سے محض چند مہینوں پہلے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…