بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئینز ٹرافی’ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا’شرائط تیار

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور پاکستان کے سخت موقف اپنانے پر مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے مجوزہ نیا آپشن بھی منظر عامر پر آگیا۔ذرائع کے مطابق ”کچھ لو اور کچھ دو” کے فارمولے سے ایونٹ کو بچانے پر بات چیت ہوسکتی ہے تاہم اسکے لیے پاکستان اور بھارتی بورڈ دونوں کو موقف میں لچک دکھانا ہوگی۔ممکنہ فارمولے کے تحت بھارتی ٹیم 3 میں سے ایک میچ پاکستان آکر کھیلنے کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچے، وہاں میچ کھیل کر واپس اپنے ملک یا پھر یواے ای چلی جائے۔

بھارتی ٹیم اگر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتی ہے تو میچ یواے ای میں کروایا جائے، البتہ اگر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تو لاہور آکر کھیلنا پڑے گا۔پی سی بی کو بھارتی ٹیم کے میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے ممکنہ نقصان پر آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی آمدنی میں سے زیادہ حصہ دیا جائے، اس آپشن کو اپنانے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ دونوں کو مشکل صورتحال سے نکلنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر ناخوش پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو بھی موقف منوانے میں کچھ ریلیف ملے گا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ بھی ہائبرڈ ماڈل کی اپنی بات کسی حد تک منوا سکے گا۔دوسری جانب پی سی بی کے خط کا آئی سی سی نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے انکار سے اسے زبانی طور پر ا?گاہ کیا تھا اس لیے کونسل تاخیر سے کام لے رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…