منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شرمناک شکست کے زخموں سے چور چور بھارتی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی بڑا دھچکا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)اپنی ہی سرزمین پر نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے زخموں سے چور چور بھارتی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔بھارت پانچ میچوں کی بارڈرـگاوسکر ٹرافی 2024ـ25 کے لئے آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ یادگار سیریز کے اس ایڈیشن کا آغاز پرتھ میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا تاہم، کپتان روہت شرما ذاتی وجوہات کی بناء پر سیریز کے افتتاحی مقابلے میں شرکت نہیں کریں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق روہت شرما سیریز کے پہلے میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے جس کی وجہ سے وہ پرتھ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ٹیم کی آسٹریلیا روانگی سے قبل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے روہت شرما کی عدم موجودگی میں قیادت سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بمراہ نائب کپتان ہیں لہذا ظاہر ہے کہ اگر روہت دستیاب نہیں ہیں تو وہ پرتھ میں قیادت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی تصدیق نہیں ہے لیکن ہم آپ کو بتائیں گے کہ صورتحال کیا ہوگی امید ہے کہ وہ روہت دستیاب ہوں گے۔گزشتہ روز پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا روانگی سے قبل اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں گوتم گمبھیر نے بڑا طنز کرتے ہوئے کہا کہ رکی پونٹنگ کا بھارتی کرکٹ سے کیا تعلق ہے؟بھارتی ہیڈ کوچ نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے حوالے سے کوئی فکر نہیں۔

پونٹنگ کو بھی ہمارے کھلاڑیوں کے بجائے اپنی آسٹریلین ٹیم کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑی اب بھی کھیل کے لیے پرجوش ہیں۔ رنز اور کامیابی کی بھوک ان میں موجود ہے اور گزشتہ برسوں میں انہوں نے بھارت کے لیے کئی بار غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں براہ راست رسائی کے لیے اس سیریز میں لازمی فتح درکار ہے۔سیریز ڈرا ہونے یا ہارنے کی صورت میں بھارت کو فائنل میں پہنچنے کے لیے دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…