بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو واش آؤٹ کریں گے،محمد رضوان

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو واش آؤٹ کریں گے۔ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم ایک ہے اور متحد ہو کر کھیلی، ٹیم سے کوئی اْمید نہیں کر رہا تھا کہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرائیں گے۔

انہوں نے کہا ک مجھے پوری اْمید ہے دنیا کی ٹیموں نے ہم سے سیکھا ہو گا، آسٹریلیا سے جیت سے سیکھنے کا عمل شروع ہوا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے گولز اور ہدف بڑے بڑے ہونے چاہئیں، چیمپئنز ٹرافی، ورلڈ کپ اور اولمپکس جیسے ٹائٹل جیتنے ہیں، کسی بھی ملک جائیں گے، تاریخ رقم کریں گے۔کپتان نے کہا کہ 22 سال اور 23 سال سے نہ جیتنے والی باتیں ختم کریں گے، کرکٹ میں جیت کی نئی تاریخیں درج کریں گے، ہم سب ایک ہو کر ایک جذبے کے ساتھ کھیلیں گے۔انہوںنے کہاکہ میں سب سے فیڈ بیک لیتا رہا، مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے مشورے کرتا رہتا ہوں، ون ڈے سیریز جیتنے کی خوشیاں منائیں لیکن پاکستانی ستارے کا خیال رکھیں، خوشی میں کوئی ایسا کام نہ ہو جائے کہ ہمارا ستارا اثر انداز ہو۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…