جمعرات‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2024 

مچل اسٹارک نے پاکستان کیخلاف میچ میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کیخلاف میچ میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔مچل اسٹارک ملکی سرزمین پر ہونے والے ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 100 وکٹیں لینے والے آسٹریلوی بولر بن گئے۔مچل اسٹارک نے یہ کارنامہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں صائم ایوب کی وکٹ لیکر انجام دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ مچل اسٹارک ہوم گراؤنڈز پر آسٹریلوی کرکٹ کی تاریخ میں 100 سے زائد وکٹیں لینے والے بولرز کے ایلیٹ گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔اب وہ ہوم گراونڈز پر سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے کی فہرست میں بریٹ لی، گلین میک گرا، شین وارن اور کریگ میک ڈرموٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق بولر بریٹ لی ہوم گراونڈز پر 94 ون ڈے میچز میں 169 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔گلین کیک گرا 95 میچز میں 160 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، شین وارن 83 میچز میں 134 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور کریگ میک ڈرمات 88 میچز میں 125 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔مچل اسٹارک 54 میچز میں 101 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں مگر وہ تاحال انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔



کالم



26نومبر کی رات کیا ہوا؟


جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…