منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کہاں غلطی ہوئی ؟ انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے شکست کی وجہ بیان کر دی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جس میں سب سے اہم کردار نعمان علی اور ساجد خان کا رہا جنہوں نے 20 وکٹیں حاصل کیں جس کا اعتراف انگلش کپتان بین سٹوکس نے بھی کیا اور شکست کی وجہ بیان کی ۔تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین ڈکٹ کی پہلی اننگز میں سنچری نے ہمیں راستہ دکھایا۔ ان مشکل حالات میں آپ کو اسپن کا مقابلہ کرنے کا طریقہ نکالنا ہوتا ہے۔ میں ماضی کی باتوں میں نہیں جیتا۔۔ کوئی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا، لیکن ان حالات میں وکٹ کے پیچھے اکثر مواقع نہیں ملتے۔

انہوں نے کہا کہ اسپنرز کے بارے میں بہت بات کی جاتی ہے، لیکن کارس اور پوٹس نے مسلسل گیند بازی کرتے ہوئے اسپنرز کو بریک دلانے کے دوران میدان میں زبردست ماحول پیدا کیا۔ اس میچ کے لیے فٹ ہونے کے لیے سخت محنت کی، لیکن اس گرمی میں فیلڈ میں کھڑے ہونے کے لیے کوئی بھی تیاری کافی نہیں ہوتی۔ یہ اب تک ایک شاندار سیریز رہی ہے، اور اچھا ہے کہ یہ آخری میچ تک جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…