ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024 |

ملتان (این این آئی) انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔انگلش کپتان بین اسٹوکس ہیم اسٹرنگ انجری سے نجات نہ پاسکے جس کے سبب وہ پاکستان کیخلاف ملتان میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے، بین اسٹوکس کی جگہ اب اولی پوپ انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹریننگ سیشن کے بعد بین اسٹوکس نے مکمل فٹ نہ ہونے کی تصدیق بھی کی، دوسری جانب انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

فاسٹ بولر برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں ڈبییو کریں گے جبکہ کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ اور شعیب بشیر بھی انگلش ٹیم میں شامل ہیں، جیک لیچ کی جنوری میں دورہ بھارت کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔زیک کرالی، بین ڈکٹ، جوروٹ، ہیری بروک اور جیمی اسمتھ بھی انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…