ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریکارڈز کے انبار: بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل دی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانپور(این این آئی) بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھارت کے لیے تاریخی ثابت ہوئی ہے جس میں ہر روز کوئی چونکا دینے والا ریکارڈ بنتا رہا ہے۔بھارت نے بنگلادیش کے خلاف کانپور ٹیسٹ میچ میں صرف 312 گیندوں پر 383 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل دی، بھارتی بلے بازوں نے دوسری اننگ میں 7.36 رنز فی اوور کی اوسط سے مجموعی طور پر 312 گیندیں کھیل کر 383 رنز بنائے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کسی ٹیم نے 7 رنز فی اوور کے حساب سے رنز بنائے ہوں، جنوبی افریقا نے 2005 میں زمبابوے کے خلاف ایسی ہی جارحانہ اننگز کھیلی تھی لیکن ان کی اوسط 6.80 رہی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔یاد رہے کہ اسی ٹیسٹ میں بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور جیسوال نے صرف 3 اوورز میں اپنی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔اس سے قبل تیز ترین 50 رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جو اس نے 26 گیندوں پر ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائے تھے۔علاوہ ازیں بھارت نے اسی ٹیسٹ میں 61 گیندوں پر تیز ترین 100 رنز بنا کر 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12.2 اوورز میں تیز ترین 100 رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

کانپور ٹیسٹ انفرادی ریکارڈ کے حوالے سے بھی بھارتی ٹیم کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا ہے، ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 27000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل صرف 594 اننگز میں عبور کیا۔اسی ٹیسٹ میچ میں بھارت کے ا?ل راؤنڈر رویندرا جڈیجا ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائیں ہاتھ کے سپنر بن گئے ہیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…